خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم شاہد نے اپنے باپ جمال کو گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر قتل کر دیا تھا
خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم شاہد نے اپنے باپ جمال کو گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر قتل کر دیا تھا

گھریلوناچاقی پربیٹےنےباپ کوقتل کردیا

کراچی (رپورٹ :شرجیل مدنی )خواجہ اجمیر نگری پولیس نے باپ کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم بیٹے کو6 گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا.اس حوالے سے خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا تھا کہ مزکورہ واقع خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے زرینہ کالونی(بنگالی پاڑہ) میں پیش آیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم شاہد نے اپنے باپ جمال کو گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر قتل کر دیا تھا.پولیس نے واقع کی جگہ سے آلہ قتل، بلڈ سیمپلنگ کے بعد ضابطے کی کاروائی مکمل کی اور ملزم کے تلاش شروع کردی تھی.پولیس نے ملزم شاہد کو واقع کے6 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا. ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے.واضح رہے کہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری ڈسٹرکٹ سینٹرل کی پچھلے 2 ہفتوں میں دوسری کامیاب کاروائی ہے. اس سے قبل بھی ریحان فاروقی قتل کیس جو کہ بلائینڈ مرڈر کیس تھا پولیس نے بہترین حکمت عملی سے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا.