دونوں کے درمیان گرماگرمی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔فائل فوٹو
دونوں کے درمیان گرماگرمی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔فائل فوٹو

انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں دو بھارتی کھلاڑی آپس میں ’لڑ‘ پڑے

بھارتی شہر چنئی میں بھارت اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ جاری ہے جس دوران تیسرے روز کا کھیل جاری ہے تاہم میچ کے دوران انتہائی نا خوشگوار واقعہ پیش آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے چنئی ٹیسٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز کلدیپ یادیو اور محمد سراج الجھ پڑے جب کہ دونوں کو جاری میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں سراج کو کلدیپ کو جارحانہ انداز میں گردن سے دبوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دونوں کے درمیان گرماگرمی کی وجہ سامنے نہیں آسکی،نہ ہی ویڈیو میں صورتحال واضح ہورہی ہے۔

سراج نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی ٹیسٹ سیریز فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، انھیں اور کلدیپ کو پہلے ٹیسٹ میں باہر بٹھانے پر حیرت ظاہر کی جارہی ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا تیسرے روزکا کھیل جاری ہے جس دوران بھارت نے محض 73 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی ہیں تاہم ا س سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی باولرزکو مارمارکر بھرکس نکال دیا ، انگلینڈ کی پوری ٹیم 578 رنز بنا کرآوٹ ہوئی جس میں سب سے زیادہ اسکور جوئے روٹ کا رہا جنہوں نے 377 گیندوں پر ڈبل سینچری بنائی ، کپتان جوئے روٹ نے 19 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 218 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ سبلی نے 87 اور بین سٹوکس نے 82 رنزکی اننگ کھیلی ۔