بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
بازیاب کرائی جانے والی متاثرہ خاتون کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

افغان شہری کا کچرا چننا جرم بن گیا

افغان شہری کا کچرا چننا جرم بن گیا،گداگری کی آڑ میں کچرا چننے والاغریب افغانی جیل پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی پولیس نے رقم کا تقاضا کیا،مطالبہ پورا نہ ہونے پر جیل بھیج دیا گیا،گزر بسر کرنے کیلیے کاغذ چن کر ردی میں فروخت کرتا تھا،افسوس اس بات کا ہے کہ میں نے پوری زندگی کوئی غلط کام نہیں کیا اس کے باوجود مجرم بنا دیا گیا،میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے مقدمے پر نظرثانی کا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے یہ باتیں روزنامہ امت سے سٹی کورٹ میں پیشی پرآئے قیدی شہزاد ولد غلام رسول نے کیں۔

قیدی نے بتایا کہ میں رشید آباد کا رہائیشی ہوں،والد اور بھائی کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا ہوں،میرا آبائی تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے ہے،میں پڑھا لکھا ہوں،کراچی آئے ہوئے تقریبقا چار سال ہو گئے ہیں،میں دن کاغذ چنتا ہوں جس سے 300روپے مل جاتے تھے اور گزر بسر ہو جاتی تھی۔

قیدی نے بتایا کہ میں شادی نہیں ہوئی اس وجہ سے ان پیسوں سے گزارا کر لیتا تھا،مجھے گرفتار کیے ہوئے14دن ہو گئے ہیں،میں نیو کراچی میں کاغذ چن رہاتھا پولیس والے آئے اورمجھے  پکڑکر تھانے لے گئے اور مجھ سے تمام تفصیلات لیں اور حوالات میں بند کر دیا۔

قیدی نے بتایا کہ پولیس والوں نے مجھ سے پیسے مانگے اور کہ پیسے دے دو تو چھوڑ دیں گے ورنہ مقدمے میں فٹ کرکے جیل بھیج دیں گے،میں غریب آدمی ہوں پیسے دینے سے منع کر دیا اس لیے مجھے جیل بھیج دیا گیا،میرے ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

قیدی شہزاد نے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے مقدمے پر نظرثانی کا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے۔