صاحبزادہ سلطان نے چولستا ن ریلی کا ٹریک تین گھنٹے اور11 منٹ میں مکمل کیا۔فائل فوٹو
صاحبزادہ سلطان نے چولستا ن ریلی کا ٹریک تین گھنٹے اور11 منٹ میں مکمل کیا۔فائل فوٹو

چولستان جیپ ریلی۔ صاحبزداہ سلطان نے میدان مار لیا

16 ویں چولستان ریلی کی بازی اس مرتبہ صاحبزادہ سلمان نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کرتے ہوئے مارلی ۔معین خان نے 27 کلو میٹر طویل بائیک ریس جیت لی، وزیراعلی عثمان بزدار نے بھی مہارت دکھائی۔

صاحبزادہ سلطان نے چولستا ن ریلی کا ٹریک تین گھنٹے اور11 منٹ میں مکمل کرتے ہوئے میر نادر مگسی کو شکست سے دو چارکر دیا تاہم وہ دوسرے نمبر پر رہے ۔ میر نادر مگسی نے ریلی کے ٹریک کو تین گھنٹے اور 22 منٹ میں مکمل کیا ۔

تیسری پوزیشن جعفر عمران نے حاصل کی اور انہوں نے ٹریک کو تین گھنٹے 24 منٹ میں مکمل کیا ۔ 165 کلو میٹر کے طویل ٹریک پر دھول اڑاتی گاڑیاں مرکز نگاہ بنی رہیں، شائقین بھی ریسرز کو خوب داد دیتے رہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ریلی کے ٹریک پر اتنی تیز رفتار ڈرائیونگ کی کہ پروٹوکول کی گاڑیاں بھی پیچھے رہ گئیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اچھے ٹریک پر گاڑی بھگانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ وزیراعلی کی شاندار ڈرائیونگ نے سب کو پرجوش کر دیا، شرکا بھی وزیر اعلیٰ کی ڈرائیونگ میں مہارت کی تعریف کرتے رہے۔