عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
عدالت عظمیٰ نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

سپریم کورٹ نے یکساں نصاب سے متعلق محکمہ تعلیم کی رپورٹ واپس کردی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں یکساں نصاب سے متعلق محکمہ تعلیم کی رپورٹ واپس کردی۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم کی ملک بھرمیں یکساں نصاب پر رپورٹ واپس کردی اور کہا کہ محکمہ تعلیم کی رپورٹ عدالتی حکم کے مطابق نہیں۔
سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری تعلیم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کرائی جائے۔