پاکستان میں کورونا وائرس سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، بلوچستان میں 18 ہزار 954، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943، اسلام آباد میں 42 ہزار 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 31 ہزار 218 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 196 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 545 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 662 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 114، سندھ میں 4 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 7، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 284 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔