گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

منی ٹرک اوروین میں تصادم کے نتیجے میں9 افراد جاں بحق

میانوالی خوشاب روڈپرمنی ٹرک اوروین میں تصادم کے نتیجے میں9 افراد جاں بحق اورنو زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسافروں سے بھری وین میانوالی سے خوشاب جارہی تھی کہ سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکر ہو گئیں، حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ادھر گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 16 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،گاڑیاں ٹکرانے سے حادثے میں 12 افراد زخمی ہو گئے،حادثے کے بعد جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔جبکہ نارووال میں نیولاہور روڈ پر دھند کے باعث بس الٹ گئی ،حادثے میں دو افراد جاں بحق 20 زخمی ہو گئے۔