پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات عائد کر دیئے،الیکشن کمیشن نے لیگی رہنما کو کل دوپہر 12 بجے تک اعتراضات دورکرنے کاوقت دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیاہے کہ پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی جنرل نشست کیلئے جمع کرائے،لیکن بیان حلفی پر ٹیکنوکریٹ کی نشست کاذکرکیاگیا ۔
اعتراض میں کہاگہاکہ پرویزرشیدنے کاغذات میں غلط بیانی کی،الیکشن لڑنے کے اہل نہیں،پرویزرشید نے ضروری دستاویزات بھی جمع نہیں کرائے،لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی مستردکیے جائیں،الیکشن کمیشن نے پرویزرشیدکوکل 12 بجے تک اعتراضات کاجواب دینے کی مہلت دیدی۔