رہنما ایم کیو ایم امین الحق کی اسلام آباد ميں نيوز کانفرنس
رہنما ایم کیو ایم امین الحق کی اسلام آباد ميں نيوز کانفرنس

پشاورہائیکورٹ کیخلاف حکومت ٹک ٹاک کمپنی کیساتھ کھڑی ہوگی، وفاقی وزیر

وزير برائے انفارميشن ٹيکنالوجی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امين الحق نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی۔
اسلام آباد ميں نيوز کانفرنس کے دوران امین الحق نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حکم کے حوالے سے کہا کہ جہاں ايسا ہوگا وزارت آئی ٹی کمپنی کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ قیصررشید خان نے غیراخلاقی مواد روکنے تک ٹک ٹاک ایپ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
چیف جسٹس کے ریمارکس تھے کہ ٹک ٹاک پرجوویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ ان کے مزید ریمارکس تھے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہِذا اسے فوری طورپر بند کیا جائے۔