امریکا کی جانب سے ہمارے کسی بھی سرکاری ادارے سے مشاورت نہیں کی گئی۔فائل فوٹو
امریکا کی جانب سے ہمارے کسی بھی سرکاری ادارے سے مشاورت نہیں کی گئی۔فائل فوٹو

کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ نیپال میں کرنل ریٹائرڈ حبیب کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ سامنے آیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیپالی تحقیقات کے مطابق بھارتی باشندے کرنل ریٹائرڈ حبیب زاہد کو لاپتہ کرنے میں ملوث ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت سے باربار رابطہ کرنے پر بھی کوئی مثبت جواب نہیں ملا، کرنل ریٹائرڈ حبیب زاہد کا اغوا جنیوا کنونشن،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔