جنہوں نے حلف لینا تھا لے لیا اور جنہوں نے نہیں لینا تھا نہیں لیا، اعجاز چوہدری۔فائل فوٹو
جنہوں نے حلف لینا تھا لے لیا اور جنہوں نے نہیں لینا تھا نہیں لیا، اعجاز چوہدری۔فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب۔ پی ٹی آئی سینیٹرز کا قرآن پر حلف لینے سے انکار

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ گزشتہ رات کچھ اراکین نے قران پاک پر حلف لیا کچھ نے نہیں لیا۔

صحافی نے اعجاز چوہدری سے سوال کیا کہ پرویزخٹک نے قرآن اٹھانےکا کہا تو کیا بہت سارے سینیٹرز  ناراض ہوئے؟ اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ نہیں کوئی ناراض نہیں ہوا، بس کچھ نے حلف نہیں اٹھایا۔

صحافی نے اعجاز چوہدری سے پوچھا کہ کیا سارے حکومتی سینیٹرز نے قرآن اٹھایا تھا؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ جس جس کی دلچسپی تھی انہوں نے قرآن اٹھا لیا تھا اور یہ ایسا کوئی متنازع مسئلہ نہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ ووٹ قرآن پاک پر حلف لے کر دلوا رہے ہیں، اس پر اعجاز چوہدری نےکہا کہ جنہوں نے حلف لینا تھا لے لیا اور جنہوں نے نہیں لینا تھا نہیں لیا، اعجاز چوہدری کے جواب پر صحافی نے پوچھا کہ جنہوں نے حلف نہیں لیا وہ کیا آپ کو ہی ووٹ دیں گے؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ لازماً ہمیں ووٹ دیں گے۔