حسین طلعت ، افتخاراحمد ، زاہد محمود ، خوشد ل شاہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔فائل فوٹو
حسین طلعت ، افتخاراحمد ، زاہد محمود ، خوشد ل شاہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔فائل فوٹو

دورہ جنوبی افریقہ اورزمبابوے کیلیے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابو ے کیلیے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شرجیل خان اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے ۔ حیدرعلی ، دانش عزیز، آصف علی ، محمد نواز، فہیم اشرف ،محمد رضوان ، سرفراز احمد ، محمد وسیم جونیئر،شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف ، محمد حسنین ،حسن علی ، ارشد اقبال ، اور عثمان قادر اسکواڈ میں شامل ہیں ۔

ون ڈے اسکواڈ میں فخر زمان ، بابراعظم ، امام الحق، دانش عزیز ، حیدرعلی ، عبداللہ شفیق ، سعود شکیل ، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان ،محمد رضوان ، سرفرازاحمد ، حارث روف ، حسن علی ، محمد حسنین ،شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادرن ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔

حسین طلعت ، افتخاراحمد ، زاہد محمود ، خوشد ل شاہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا،چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہناتھا کہ زاہد محمود کو شاداب کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے موقع دیا گیا تھا ،عامر یامین اورعماد بٹ کی پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی ۔