اسپتالوں میں مریضوں سے بستر بھر رہے ہیں، عذرا فضل پیچوہو، پریس کانفرنس
اسپتالوں میں مریضوں سے بستر بھر رہے ہیں، عذرا فضل پیچوہو، پریس کانفرنس

اسکول میں 3 بچوں یا اساتذہ کورونا ہو تو اسے بند کردینا چاہیے، وزیرصحت سندھ

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کسی اسکول میں 3 بچے یا اساتذہ کورونا مثبت ہو تو اسے بند کردینا چاہیے۔
ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھاکہ اسپتالوں کے ریکارڈ سے اندازہ ہوتا ہے سندھ میں صورتحال قدرے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا بچوں کے امتحانات کو دو ہفتوں کیلئے ملتوی کیا جائے اور امتحانات میں ایس او پیز کی سختی کے ساتھ روزانہ ایک ہی پرچہ لیا جائے۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ کورونا کی پہلی لہر میں سندھ حکومت نے بہتر اقدامات کیے۔