کنول نصیر گزشتہ 5دہائیوں سے زائدعرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں
کنول نصیر گزشتہ 5دہائیوں سے زائدعرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں

پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کرگئیں

معروف براڈ کاسٹر اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسرعلالت کے باعث اسلام آباد کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔
کنول نصیر گزشتہ 5دہائیوں سے زائدعرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں.کنول نصیر معروف براڈ کاسٹر موہنی حمید (آپا شمیم) کی بیٹی تھیں۔
کنول نصیر نے 26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی انائونسمنٹ  کی تھی۔کنول نصیر نے سترہ سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا، ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروین بھی کنول نصیر تھیں۔
ٹی وی سکرین پرکنول نصیرنے پہلی بار ’’میرا نام کنول نصیر ہے۔ آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آگیاہے‘ آپ کو مبارک ہو‘‘جیسے پروگراموں میں اپنا کردارادا کیا۔