فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

سابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، ہم ان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔ حفیظ شیخ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ حماد اظہر کو یہ قلمدان سونپ دیا ہے، ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے کو قرار دیا جارہاہے جبکہ وزیراعظم مہنگائی کو لے کر کافی پریشان بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔