احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ نصرت شہباز کا پلیڈر مقرر کیا جائے،پلیڈرانہیں ہر سماعت کی کارروائی سے آگاہ کرنے کا پابند ہو گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ نصرت شہباز صحتیاب ہوکرعدالتی کارروائی میں شامل ہوں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نصرت شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔