پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرائی گئی ہے اور یہ تصویر کئی سال قبل کی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرائی گئی ہے اور یہ تصویر کئی سال قبل کی ہے

تصویر میں عمران خان کیساتھ نظر آنے والا بچہ کونسا وزیر ہے؟

وزیراعظم عمران خان کے پیچھے کھڑا ہونے والا یہ بچہ ملک کا وزیرخزانہ بن گیا۔
گزشتہ روز وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا تھا جس کا نوٹیفکیشن آج جاری ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں حماد اظہر ایک نوجوان وزیر ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کرائی گئی ہے اور یہ تصویر کئی سال قبل کی ہے۔
اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان اسٹیج پر موجود ہیں اور پیچھے ایک بچہ کھڑا نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ سے بتایا گیا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ بچہ موجودہ وزیر خزانہ حماد اظہر ہیں۔
دوسری جانب ٹویٹ کے جواب میں جہاں ٹوئٹر صارفین نے اس تصویر کو پسند کیا وہیں بیشتر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وقت نئے نئے تجربات کرنے کا نہیں ہے۔ خدارا وزیر اعظم عمران خان ملک اور قوم پر رحم کریں اور سینئر و تجربہ کار افراد کو اہم وزارتوں پر تعینات کریں تاکہ ملک درست سمت چل سکے اور عوام کے حالات بہتر ہوں۔