کراچی ایئرپورٹ پر لائونج میں رش لگ گیا ہے اور مسافر احتجاج کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
کراچی ایئرپورٹ پر لائونج میں رش لگ گیا ہے اور مسافر احتجاج کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

کراچی ائر پورٹ پرماسک نہ پہننے پر26 افراد پر جرمانے

کراچی ایئرپورٹ پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے سی اے اے کی ٹاسک فورس کی جانب سے سخت کارروائی کی گئی، ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر جرمانے عائد کردیے گئے۔

کراچی ایئرپورٹ منیجر محمد عمران خان کی سربراہی میں کورونا ٹاسک فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سخت کارروائی کی ۔

کراچی ایئرپورٹ پر بغیر ماسک کے آنے والے 26 افراد کو کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر 500 روپے کے حساب سے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور 26 افراد پر 13 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر کراچی ایئر پورٹ پرکام کرنے والی مختلف کمپنیزکے ملازمین سے خلاف ورزی پرکارڈز بھی ضبط کرلیے گئے اور بغیر ماسک کے آنے والے مسافروں اور ملازمین کو ایئرپورٹ داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔