افغانستان میں خونریزی کی اجازت نہیں دیں گے۔فائل فوٹو
افغانستان میں خونریزی کی اجازت نہیں دیں گے۔فائل فوٹو

افغان صدر اشرف غنی کی عہدہ چھوڑنے کی پیشکش

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں نئے صدارتی الیکشن کے لیے فریقین راضی ہوجاتے ہیں تو وہ عہدے سے سبکدوش ہوکر جانشین کو اختیار سونپ دیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ایشیائی ممالک کی علاقائی سربراہان کا اجلاس تاجکستان میں ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ جلد از جلد نئے انتخابات کے انعقاد کی بھر پور حمایت کرتا ہوں اوراس کے لیے عہدہ بھی چھوڑنے کو تیار کو ہوں۔

صدر اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے اپنا منصوبہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا سب سے بڑا اعزاز میرے منتخب جانشین کو اختیار سونپنا ہوگا تاہم افغان صدر نے نگراں حکومت کے قیام کی امریکی تجویزکو ایک بار پھر مسترد کردیا۔