کورونا کا پھیلائو‘ سندھ میں نئی پابندیاں عائد، نوٹیفکیشن جاری

شادی ہالز6اپریل سے بند، تقریبات پر پابندی، کاروباری مراکزصبح6تا رات 8سرکاری ونجی دفاتر میں عملہ آدھا رکھنے کی ہدایت

               
March 31, 2021 · اہم خبریں, قومی
پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآئوٹ دور سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآئوٹ دور سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق6 اپریل سے تمام شادی ہال بند ہوں گے اور ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی،صوبے میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں نجی اور سرکاری اداروں میں آدھا عملہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ایس او پیز 11 اپریل تک قابل عمل ہوں گی۔