وزیر اعظم اتوار کو عوام سے ٹیلیفون پر براہ راست بات کریں گے

’آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ پروگرام اتوار دن تین سے شام ساڑھے چار بجے تک ہو گا

               
March 31, 2021 · اہم خبریں, قومی
ہمارے لیے کلین انرجی بہت ضروری ہے ۔فائل فوٹو

ہمارے لیے کلین انرجی بہت ضروری ہے ۔فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان اتوار کو عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ’آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ پروگرام اتوار دن تین سے شام ساڑھے چار بجے تک ہو گا۔
خیال رہے کہ کورونا کے باعث وزیراعظم کا پروگرام ملتوی کردیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے تحریر کیا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ عمران خان اور دیگر سب لوگوں کو صحت عطا فرمائے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے عوام کو پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور احتیاط کریں- اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔