مسلح افواج اور ادارے کسی بھی تنازع اور شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو
مسلح افواج اور ادارے کسی بھی تنازع اور شک و شبہ سے بالاتر ہونی چاہئیں۔فائل فوٹو

باہر نہیں جاؤں گی، یہیں رہ کر حکومت کا علاج کروں گی، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔
سابق وزیراعطم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔
ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لیے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔
مریم نواز کی طبیعت گزشتہ چند روز سے ناساز ہے جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔