ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار سٹے باز ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: سابق وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار سٹے باز ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سٹے بازوں نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا احتساب نے نہیں بچ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چاہے ان کا تعلق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔
سابق وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے عوام کا مفاد مقدم ہے۔
سابق وزیر شبلی فراز نے کہا کہ عوامی مفاد اور ریلیف کی راہ میں حائل ہونے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔