یکساں نصاب تعلیم ایک بہت بڑا قدم ہے،فائل فوٹو
یکساں نصاب تعلیم ایک بہت بڑا قدم ہے،فائل فوٹو

شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے سے متعلق میرے پاس اطلاع نہیں، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کے حوالے اطلاع نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔
شفقت محمود نے کہا کہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے سے متعلق میرے پاس اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹائے جانے کی شبلی فراز کی بات کی تردید کی اور کہا کہ یہ درست نہیں کہ سابق وزیر خزانہ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کی مدت بطور وزیر خزانہ ختم ہونے والی تھی، اس لیے انہیں ہٹایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملکوں سے تجارت اپنے مفاد کے لیے کرتے ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت کا مطلب یہ نہیں کہ مسئلہ کشمیر سے پیچھے ہٹا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 29 مارچ کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹادیا تھا، شبلی فراز نے اسی روز وزیر خزانہ کو مہنگائی قابو نہ کرنے پر ہٹانے کی تصدیق کی تھی۔
عبدالحفیظ شیخ نے 10دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا اور 6 ماہ کی اُن کی مدت 9 جون کو پوری ہونا تھی تاہم وزیراعظم نے انہیں 3 ماہ 20 دن بعد ہی وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا۔