نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔فائل فوٹو
نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔فائل فوٹو

مریم نواز حکومتی ٹولے کا علاج کرکے بیرون ملک جائیں گی۔ رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (نواز) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز حکومتی ٹولے کا علاج کرکے بیرون ملک جائیں گی۔ حکومتی ٹولے کاعلاج کیسے ہونا ہے یہ سب جانتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی جدوجہد میں شامل رہیں گی،انہیں اگر اپنے عزیزوں سے ملنے کے لئے جانا پڑا تو وہ ضرور جائیں گی۔ حکومت سٹیٹ بینک عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )کو دے چکی ہے، معیشت اس حکومت کے اختیار میں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے پاس گروی ہے،ہم 25،30 سال پہلے اپنے خطے میں سب سے آگے تھے، نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔