روسی وزیر خارجہ 6 اپریل کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
وزیر خارجہ سرگئی لاروف پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات، انسداد دہشتگردی، معیشت اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے
امریکا محازآرائی ترک کرے ورنہ امریکا کے لیے مشکل دور کا آغاز ہوجائے گا، روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اپریل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاروف پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشت گردی، معیشت اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔