ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

آرمی چیف سے پولینڈ سفیر کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور پولینڈ کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔