پنڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہییں۔فائل فوٹو
پنڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہییں۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی

سندھ حکومت نے وفاق سے دو ہفتے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں برطانیہ سے آنے والے افراد کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں بلکہ دو ہفتوں کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں، جس سے تیسری کورنا لہر رُک سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم تنہا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، وفاق سے درخواست کرتے ہیں کہ دو ہفتے کے لئے ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔