871 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ فائل فوٹو
871 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ فائل فوٹو

کورونا کی تیسری لہر میں شدت۔83 افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 83 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 170 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 10,297,54 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 56 ہزار 347 ہے۔ جب کہ 3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار613 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 931 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 607,205 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 234 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ65 ہزار917 ، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 89 ہزار 255، اسلام آباد میں 59 ہزار 401، بلوچستان میں 19 ہزار 610، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 045 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔