ٹرانسپورٹرز کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافرکی ٹکٹس بک نہ کریں،فائل فوٹو
ٹرانسپورٹرز کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافرکی ٹکٹس بک نہ کریں،فائل فوٹو

خیبرپختونخوا۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر2 دن کے لیے پابندی عائد

خیبرپختونخوا میں ایک سے دوسرے شہر پبلک ٹرانسپورٹ پر2 دن کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا منظور خان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ایک سے دوسرے شہر تک پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے لیے تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

منظور خان کے مطابق شہرکے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی جب کہ گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہے۔