مہدی حسن کے بڑے بیٹے اور ماہر طبلہ نواز عارف حسن انتقال کر گئے

عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے

April 3, 2021 · اہم خبریں, قومی
عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے

عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے

شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے بڑے صاحبزادے عارف مہدی حسن کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم مہدی حسن فاؤنڈیشن کے بانی صدر اور ماہر طبلہ نواز تھے، مختلف ورائٹی شوز آرگنائز کرتے تھے۔
مرحوم نے سوگواروں میں دو بیگمات کو چھوڑا ہے، عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے، مرحوم اپنے والد مہدی حسن کے مینیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے تھے۔
عارف مہدی فنکار برادری میں بہت مقبول تھے، عارف مہدی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اور تدفین محمد شاہ قبرستان میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی جائے گی۔