پشاور کے متاثرہ تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج  کر لیا گیا ۔فائل فوٹو
پشاور کے متاثرہ تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج  کر لیا گیا ۔فائل فوٹو

پشاورکے تاجر کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ چوری ہو گیا

لاہور میں پشاور  سے تعلق رکھنے والے   تاجر کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ نجی کمپنی کی بس سے چوری ہو گیا۔

تاجر کی جانب سے چوری ہونے والے بیگ میں قیمتی پتھر، چاندی کی انگوٹھیاں اور نقدی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے متاثرہ تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔