وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو
وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے اقتصادی ایڈوائزی کونسل کی تشکیل نو کردی

وزیر اعظم عمران خا ن نے اقتصادی ایڈوائزی کونسل کی تشکیل نو کردی۔شوکت ترین بطور پرائیویٹ ممبر کونسل کا حصہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی ایڈوائزی کونسل 27ارکان پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر وائس چیئرمین ہوں گے۔

کونسل کے دیگر ممبران میں عابد سلہری،عارف حبیب، شمشاد اکبر، اعجاز نبی شامل ہیں جبکہ پانچ وفاقی وزرا ،دو ایڈوائزراورتین معاونین خصوصی بھی کونسل کے رکن ہوںگے۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور گورنراسٹیٹ بینک بھی کو نسل کا حصہ ہوں گے۔