ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔فائل فوٹو
ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔فائل فوٹو

سندھ حکومت کا قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا، سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سندھ کی جیلوں میں قید قیدیوں کو بھی کورونا سے بچاؤکی ویکسین لگائی جائےگی۔