گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

شکار پور۔ جتوئی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم۔ 6 افراد ہلاک

شکار پور میں جتوئی قبیلے کے دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور11 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مخالف گروپوں میں مسلح تصادم کا واقعہ شکار پور میں کچے کے علاقے رستم میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 6 افراد ہلاک اور11 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں بخشل خانانی، کاکو کمالانی اور جوتی دادوانی شامل ہیں، جب کہ زخمی افراد میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، تاہم دوطرفہ شدید فائرنگ کے باعث ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچ پارہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ولیس حکام کا کہنا ہے کہ رستم تھانے کی حدود میں جتوئی برادری کے دو گروہوں خاناٹی اور کمالانی کے درمیان کارو کاری کا پرانا تنازع چل رہا تھا، دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جسے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،دوںوں گروپوں میں پرانی دشمنی ہے۔