امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

این اے 75 دسکہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی

قومی اسمبلی کے حلقہ 75میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعلی اسجد ملہی اور مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار مدمقابل ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75ڈسکہ کی نشست ن لیگ کے رہنما صاحبزادہ سیدافتخار الحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں کل 360پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ ایسے پولنگ اسٹیشنزکی سی سی ٹی وی کیمرں کی ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔