عمران خان کو حکومت میں رہنے اور بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔فائل فوٹو
عمران خان کو حکومت میں رہنے اور بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔فائل فوٹو

طبیعت بہتر ہے، ڈاکٹروں نے مصروفیات سے منع کیا ہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی طبیعت کے حوالے سے بتادیا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، ابتداء میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ ابتداء میں بخار کی علامت بھی تھی، ڈاکٹرز نے چیک کیا اور خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا، ڈاکٹروں نے مزید کچھ روز گھر سے باہرنکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مزاج پرسی کی تھی۔