کشمیر کا جعلی وکیل بننے کا دعویدار عمران خان کمزور ہے ۔فائل فوٹو
کشمیر کا جعلی وکیل بننے کا دعویدار عمران خان کمزور ہے ۔فائل فوٹو

مریم نوازکے وارنٹ جاری نہیں کیے،نیب۔ لاہورہائیکورٹ نے درخواست ضمانت نمٹادی

لاہورہائیکورٹ نے جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نوازکی درخواست ضمانت نمٹادی۔

کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ نے سماعت کی ،مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ حکومتی دبائوپرنیب گرفتارکرناچاہتا ہے،وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے10 روز پہلے بتائیں،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ 10 روز پہلے بتائیں توہم عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں ،نیب وکیل نے کہاکہ نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔

لاہورہائیکورٹ نے نیب کو کہاکہ نیب وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے 10 روز پہلے آگاہ کرے،10 روز قبل آگاہ کرنے پر مریم نوازعدالت سے رجوع کر سکتی ہیں ۔