سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو
سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو ملازمین کرونا سے چل بسے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دو ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے، حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے۔ ان کی وفات اتوارکو ہوئی جبکہ فلک شیر بھی کورونا کے جان لیوا وائرس سے آج صبح اللہ کو پیارے ہوگئے۔

فلک شیرپی سی بی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھے۔ پی سی بی نے کورونا پالیسی کے تحت صرف تیس فی صد ملازمین قذافی اسٹیڈیم کے دفاتر میں کام کررہے ہیں، باقی سترفیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔