زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔فائل فوٹو
زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کاکہناہے کہ زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں  مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے ، زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 43 منٹ پر محسوس کیے گئے ،زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 اورگہرائی 169 کلومیٹر تھی ، زلزلے کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔