مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

ملک میں کورونا سے مزید 135 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 135 اموات ہوگئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار754 پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں وبا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 76 ہزار757 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4681نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں2 لاکھ 55 ہزار 571، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 571، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ایک ہزار 45، بلوچستان میں 20 ہزار 499، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 140، اسلام آباد میں 67 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد14 ہزار 837ہوگئی۔