مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی ہوا۔فائل فوٹو
مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی ہوا۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹی ایل پی سے معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ نون اورجے یو آئی کے ارکان اسمبلی ناموس رسالت کے حوالے سے قرارداد کی حمایت کریں گے لیکن حکومتی طریقہ کارپراحتجاج کیاجائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی ہوا۔

اجلاس میں خرم دستگیر،طاہرہ اورنگزیب، اظہرقیوم ناہرا ،احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رومینہ خورشید عالم، محسن شاہنواز رانجھا اورعلی زاہد سمیت دیگراراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔