ایم پی اے و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید نے فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروادی ہے۔
تحریک التوا میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی اور ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے مسئلے کو زیر بحث لایا جائے۔
سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، شان رسالت میں گستاخی کسی صورت معاف نہیں کریں گے، مسلمان بھوکا مر سکتا ہے لیکن شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔
سید عبدالرشید نے کہا کہ عاشقان مصطفی لاوارث نہیں ہیں کہ ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔