وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو
وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کا کوئٹہ دھماکے کا نوٹس ۔وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیر اعظم رات گئے تک معاملات کی نگرانی کرتے رہے ، وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ دھماکے کی ہر پہلوسے تفتیش کریں ، معاملےکی  تہہ تک پہنچیں ۔وزیراعظم نے دھماکے کی پر زور مذمت بھی کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وئٹہ کے زرغون روڈ پر وافع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے تھے ۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی چار سے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے قابو پالیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔