شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے ۔فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا یہ کہنا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پالیا ثابت کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اخلاقی طورپردیوالیہ ہے ۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ کو بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پرملکہ حاصل ہے ، پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پرنون لیگ نے ثابت کیا کہ وہ لاثانی ہیں ۔

فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کی تصویر بھی شیئر کی جس میں شاہد خاقان عباسی کا ” دنیانے کورونا پر قابو پالیا“ کا بیان چل رہا ہے ۔