مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

               
April 23, 2021 · اہم خبریں, قومی
 اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو

 اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔فائل فوٹو

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 26 اپریل کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے 26 اپریل کو شام چار بجے پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس میں عید الفطرکے بعد حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔