کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو
کراچی،لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔فائل فوٹو

پاکستان میں 30 روزے پورے ہونے کا امکان

پاکستان میں 30 روزے پورے اورعید الفطر14 مئی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شام سورج غروب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی جبکہ غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا 12 بج کرایک منٹ پر پیدا ہو گا۔

ان کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریبا 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اورعید 14 مئی کو ہو گی۔