ہم خیال اراکین اسمبلی تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ۔فائل فوٹو
ہم خیال اراکین اسمبلی تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ۔فائل فوٹو

وزیراعظم اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان ملاقات طے پا گئی

وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین گروپ کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے جو آج شام وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگی ۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان آج شام ہونے والی ملاقات میں ہم خیال اراکین اسمبلی جہانگیر ترین  خلاف ایف آئی اے کے کیسز سے متعلق تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے ۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین اور ہم خیال گروپ سے ملاقات کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن جہانگیر ترین نے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات ہو گی تو صرف وزیراعظم کے ساتھ ہی ہو گی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جہانگیر ترین کی پیشوں کے دوران ہم خیال اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہوتے تھے ۔