سندھ میں دہشت گردوں کے بھی شناختی کارڈز بنائے گئے۔فائل فوٹو
سندھ میں دہشت گردوں کے بھی شناختی کارڈز بنائے گئے۔فائل فوٹو

تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے۔متحدہ رہنما

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے حیران کن بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عام انتخابات میں کراچی کے نتائج چرائے گئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں توآپ کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنوینیر عامر خان نے کی۔

شرکا سے خطاب میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینیر عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکمرانی کررہی ہے مگر صوبے کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادیا۔

اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹائون کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔ وسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹائون میں ضمنی انتخاب ایم کیو ایم پاکستان ہی جیتے گی۔