فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے مزدور کی اجرت میں دو ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر دیا

پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت میں دو ہزار روپے ماہانہ اضافہ کردیا، مزدور کی کم ازکم ماہانہ اجرت 17ہزار500روپے سے بڑھا کر 19ہزار 500روپے کردی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاڑی داروں کی کم از کم اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے ، کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔